حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے دارالحکومت صنعاء میں امریکی جنگی طیاروں کے تازہ حملے میں کم از کم 12 افراد شہید اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ وزارتِ صحت یمن نے تصدیق کی ہے کہ شہداء میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
یمنی ذرائع کے مطابق یہ حملہ صنعاء کے ضلع بنی الحارث کے علاقے ثقبان پر کیا گیا، جسے امریکی افواج نے نشانہ بنایا۔ اس حملے کو امریکہ کی جانب سے یمن کے خلاف جاری فضائی جارحیت کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل نے اطلاع دی کہ امریکی طیارے مسلسل یمنی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ بمباری ایسے وقت میں کی گئی جب امریکی حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے حملے صرف عسکری اہداف تک محدود ہیں، لیکن یمنی حکام کا کہنا ہے کہ درحقیقت نشانہ عام شہری اور رہائشی علاقے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ نے 15 مارچ سے یمن پر فضائی حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے، جس کا مقصد صہیونی حکومت سے وابستہ بحری جہازوں کی حمایت کرنا بتایا گیا ہے۔
یمنی حکام نے امریکہ پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی پامالی کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔









آپ کا تبصرہ